آسٹریلیا کی سپیشل فورسز کا اعزاز یافتہ فوجی افغانستان میں ہلاک

سڈنی (آن لائن) آسٹریلیا کی سپیشل فورسز کے ایک اعزاز یافتہ فوجی افغانستان میں چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ اس طرح وہ طویل تنازعہ میں ہلاک ہونے والا ملک کا 40واں فوجی ہو گیا ہے۔ دفاع کے سربراہ ڈیوڈ ہورلے نے اتوار کو بتایا کہ یہ فوجی ہفتے کو طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گیا جس میں ایک اور فوجی کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا جبکہ ایک ایئر مین بھی زخمی ہو گیا۔ پٹرول کے ارکان نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔