;شمالی کوریا کا تجربہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا نہیں تھا،روس
اقوام متحدہ (اے پی پی) روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو بھیجے گئے ایک خط میں دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ شمالی کوریا نے جو تجربہ کیا تھا وہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا نہیں تھا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا نے 4 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ اس نے پہلی بار آئی سی بی ایم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ اس کے تجزیے کے مطابق شمالی کوریا نے جس میزائل کا تجربہ کیا تھا وہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل نہیں بلکہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا ایک میزائل تھا۔
روس