بھارت: 7.75 ملین ڈالر کا خام تیل سمگل کرنے کے الزام میں 25 افراد گرفتار
دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست راجستھان میں آئل فیلڈ سے 7.75 ملین ڈالر کا خام تیل سمگل کرنے کے الزام میں پولیس نے 25 ملزم گرفتار کر لئے ہیں۔ پولیس کو سمگلرز گینگ کے 75 افراد مطلوب ہیں۔ ملزمان واٹر ٹینکروں میں تیل سمگل کرتے تھے۔