چینی حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 15لاکھ مربع ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو ئی ہیں . عمارتوں کو پہنچے والے نقصانات کا تخمینہ اب تک 3 ارب ڈالر تک لگایا جا چکا ہے. ہیبے اور ہینان میں ہنگامی حالت نافذ ہے . ہیبے میں 72 افراد ہلاک جبکہ 80 لاپتہ ہیں، 50 ہزار مکانات منہدم جبکہ 86 لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے ہیں. ہنیان صوبے میں بھی 15 افراد ہلاک جبکہ 15 لاپتہ ہیں. رواں برس بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے چین میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں کیلیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں .ہنان اور ہیبے میں بجلی بند ہے جبکہ مواصلاتی اور آمد و رفت کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024