امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے بسٹراپ کے ایک اپارٹمنٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 2 بچوں اور 2 خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ برس بھی ٹیکساس کے شہر کیلین میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے.اس واقعے میں جھی دو خواتین کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا .گزشتہ اتوار کو امریکی ریاست لوزیانا اور فلوریڈا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس آفیسر ہلاک 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ دو شہری بھی فائرنگ کی زد میں آ کر مارے گئے تھے.