شام اور غزہ کے معاملات پر ترکی اور امریکہ میں کشیدگی‘ ترک وزیراعظم نے اوباما سے فون پر رابطہ ختم کر دیا
استنبول (این این آئی) شام اور غزہ کے معاملے پر انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تنائو بڑھنے لگا، ترک وزیراعظم نے امریکی صدر بارک اوباما سے ٹیلیفون پر بات چیت ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترکی جو شامی صدر بشار الاسد کا شدید مخالف اور غزہ کی حکمران جماعت حماس کا پرزور حامی ہے، کو اس وقت دھوکے کا احساس ہوا تھا جب امریکہ نے گزشتہ سال ستمبر میں دمشق کے خلاف فوجی کارروائی سے منہ موڑ لیا تھا۔ انہوں کہاکہ ماضی میں، میں براہ راست اوباما کو فون کرتا تھا مگر چونکہ ہمیں شام میں نتائج حاصل نہیں ہوسکے اس لئے اب ہمارے وزرائے خارجہ ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔