وینزویلا حکومت کی حامی دستورساز اسمبلی نے رواں سال اپریل کے آخر تک ملک میں نئے انتخابات کرانے کو حکم دیدیاہے۔وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے ہزاروں کی تعداد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ ایک اور مدت (چھ سال)کے لیے صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔صدر کاکہناتھا کہ ملک میں صدارتی انتخابات حزب اختلاف کی شرکت اور عدم شرکت دونوں صورتوں میں ہونگے۔اسمبلی کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے صدر کا کہناتھا کہ سامراجیت اور دائیں بازو والے ملکی معیشت پر قبضہ کرنے کے لیے سازشیں کررہے ہیں۔ لاطینی امریکا کے ملک میں حزب اختلاف کمزور اور منقسم ہے جبکہ صدر کے چیلنج کرنے والے متعدد رہنما یا تو خودساختہ طور پر جلاوطن ہے یا قید میں ہیں۔دوسری طرف سابق صدارتی امیدوار ہینریک کیپرائل نے کہا ہے کہ حکومت عوام میں مقبولیت کھوچکی ہے اوریہ انتخابات میں شکست کھاسکتی ہے۔ سوشل میڈیا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ان کاکہناتھا کہ حکومت اور اس کے رہنمائوں وینزویلا کی عوام کو تنگ کیا ہے جبکہ انھوں نے جمھوریت بچانے کیلے حزب اختلاف کو متحد ہونے پر زوردیا ہے۔واضح رہے کہ کپرائل پر گزشتہ سال اپریل میں بحیثیت گورنر میرانڈا ریاست کے عوامی فنڈز کے بدانتظامی کے جرم میں کسی بھی عوامی عہدے کیلیے 15سال کی پابندی کاسامنا کررہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38