سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام پر گرفتار پاکستانیوں کی تعداد 69 ہو گئی
ریاض (آئی این پی+نیشن مانیٹرنگ )سعودی عرب میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار پاکستانیوں کی تعداد 69 ہو گئی۔ چند روز قبل بھی ایک خاتون فاطمہ رمضان کو جدہ سے سعودی شوہر سمیت گرفتار کیا گیاتھا۔سعودی عرب میں 5 ہزار 85 افراد دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار ہیں۔ 4 ہزار 254 سعودی شہری گرفتار کیے جاچکے ہیں ۔ ان میں 282یمنی اور 218 شامی باشندے بھی قید ہیں ۔
پاکستانی گرفتار