امریکہ:شدید برفباری‘ طوفان سے مرنیوالوں کی تعداد 20 ہو گئی‘ سینکڑوں گھر تباہ
جارجیا (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) امریکی ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ شدید طوفان کے نتیجے میں مرنیوالوں کی تعداد20 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل کا کہنا ہے چار علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی۔ سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔قومی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جارجیا اور فلوریڈا میں مزید طوفان اور بگولوںکا امکان ہے۔ جارجیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ جارجیا میں ہلاک ہونے والے 12 افراد کا تعلق جنوبی کک، بروکس اور بیرن کے علاقوں میں سے تھا۔ ان میں سے سات افراد ایک عارضی مکان میں رہائش پذیر تھے جب طوفان ان کے مکان سے ٹکرایا۔ ہنگامی ادارے کہ اہلکار ٹم پرویس کے مطابق ایک پارک میں تقریباً 40 کے قریب عارضی مکانات تھے جن میں سے نصف تباہ ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر گورنر نیتھن ڈیل کے ساتھ بات چیت میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کو مسی سپی ریاست میں طوفان کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ریاست جارجیا میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے سات کاﺅنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ا±دھر نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش سے آکلینڈ اور آس پاس کے علاقوں میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔ 1880ئکی دہائی میں تعمیر کی گئی ایک عمارت بھی بارش سے متاثر ہوئی۔ پندرہ ہزار سے زائد مکانات کی بجلی منقطع ہوگئی۔ دوسری جانب برطانیہ میں بھی اس ہفتے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ منگل کو بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے جاسکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر گورنر نیتھن ڈیل کے ساتھ بات چیت میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
طوفان