سوڈان : پر تشدد کارروائیوں میں 24 افراد ہلاک

جوبا (اے پی پی) جنوبی سوڈان میں تشدد کی کارروائیوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ سوڈان کے فوجی ترجمان میجر جنرل کول ڈیم کول نے بتایا کہ سوڈان کی جنوبی ریاست جونگلئی میں دو متحارب نیور اور ڈنکا گروہوں کے درمیان لڑائی میں کم از کم 24 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فوجی ترجمان کے مطابق دو دیہاتوں کے مکینوں کے درمیان لڑائی دو افراد کے درمیان جھگڑے سے شروع ہوئی۔ لڑائی میں نیور قبیلے کے 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5 افراد لاپتہ اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔