پاکستان ،افغانستان اورترکی کی پانچویں سہ فریقی کانفرنس آج استنبول میں ہورہی ہے ۔

پاکستان ،افغانستان اورترکی کی پانچویں سہ فریقی کانفرنس آج استنبول میں ہورہی ہے ۔

کانفرنس میں پاکستان ،ترکی اور افغانستان کے صدوراپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ صدرآصف علی زردای اوران کے افغان ہم منصب حامد کرزئی نے گزشتہ رات ایک ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اموراورخطے میں امن وامان کے قیام کےلیے جانے والی کوششوں پرتبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ برادر اسلامی ملک اورنیٹومیں شامل ہونے کی حیثیت سے ترکی افغانستان میں قیام امن کےلیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔