اٹلی کے شہر روم میں چلی اور سوئس سفارتخانوں میں معمولی نوعیت کے بم دھماکوں کے بعد تمام سفارتخانوں کی تلاشی لی گئی۔

اٹلی کے شہر روم میں چلی اور سوئس سفارتخانوں میں معمولی نوعیت کے بم دھماکوں کے بعد تمام سفارتخانوں کی تلاشی لی گئی۔

اٹلی کے پولیس حکام کا کہنا ہے چلی اورسوئس سفارتخانوں میں دو الگ الگ دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعات کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ اور دوسری امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد روم میں قائم تمام سفارتخانوں کی تلاشی لی گئ تاہم ان میں سے کوئی دھماکہ خیز مواد یا نقصان دہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔