روحانی طاقتوں نے چھریاں کھانے پر مجبور کیا 40 چاقوکھانے والے بھارتی شخص کا دعویٰ
امرتسر (اے ایف پی) 2 ماہ میں 40 چاقو کھانے والے پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ روحانی طاقتوں نے اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔ دو بچوں کے باپ 42 سالہ شخص کے پیٹ سے ڈاکٹروں نے جمعہ کے روز 5 گھنٹے طویل آپریشن کرکے 40 چاقو نکال لئے تھے۔