یمن نے بھی القاعدہ کیخلاف جنگ کیلئے امریکہ سے ڈرون طیارے مانگ لئے

صنعا (نوائے وقت نیوز) پاکستان کے بعد یمن نے بھی القاعدہ سے لڑنے کیلئے امریکہ سے ڈرون طیارے مانگ لئے۔ یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی نے صنعا میں پولیس کیڈٹس سے خطاب میں کہا کہ انھوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ القاعدہ سے نمٹنے کے لیے یمن کو ڈرون طیارے دیئے جائیں۔ امریکی انتظامیہ سے اس ایشو پر بات کی ہے اور انھیں بتایا ہے کہ یمن کی فوج ڈرون استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ القاعدہ کے خلاف ڈرون حملے امریکہ اور یمن کے درمیان تعاون کا حصہ ہیں۔