نائجیریا بچوں کی خرید و فروخت کا بڑا سکینڈل بے نقاب‘ یتیم خانہ سے 25بچوں کو بازیاب کرالیا گیا

لاگوس (اے پی پی) نائجیریا میں حکام نے بچوں کی خرید و فروخت کا بڑا سکینڈل بے نقاب کر دیا۔ سیکورٹی فورسز نے ایک یتیم خانے پر چھاپہ مار کر وہاں فروخت کیلئے رکھے گئے 25 بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ نائجیریا میں بچوں کی سمگلنگ کا اب تک یہ بڑا سکینڈل ہے۔