میانمار: اقوام متحدہ کے نمائندے پر بودھوں کا حملہ، گاڑی پر ٹھڈے مارے

میانمار: اقوام متحدہ کے نمائندے پر بودھوں کا حملہ، گاڑی پر ٹھڈے مارے

رنگون (آن لائن) میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی تفتیش کے لیے وہاں کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق پر 200 افراد پر مشتمل انتہا پسند بودھ مت ہجوم نے حملہ کر دیا۔ یہ بات اس نمائندے کی طرف سے بتائی گئی۔ انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تھوماس اوخیا قِنتانا پر یہ حملہ میکتلہ کے علاقے میں کیا گیا۔ مشتعل ہجوم نے نہ صرف ان کی گاڑی کو ٹھڈے مارے بلکہ انہیں گالیاں بھی دیں۔قنتانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاحملے سے اندازہ ہو گیا سکیورٹی فورسز نے نہتے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے کتنے اقدامات کئے۔