مقبوضہ کشمیر: وامق فاروق کے قتل میں ملوث دو بھارتی پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی ایک عدالت نے وادی کشمیر میں2010کے انتفادہ کے دوران ایک لڑکے وامق فاروق کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ راجیو گپتا نے سرینگر میں13سالہ وامق فاروق جو سرینگر میں اپنے گھر کے باہر پولیس اہلکاروں کی طرف سے فائر کیا گیا آنسو گیس کا گولہ لگنے سے جاں بحق ہو گیاتھا۔