مقبوضہ کشمیر خودکشی کے رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ 5 خواتین نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کے رحجانات میں تشویشناک حد تک اضافہ‘ ایک دوشیزہ سمیت پانچ افراد نے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکشی کے تازہ واقعات اننت ناگ اسلام آباد‘ گاندر بل‘ ہندواڑہ اور پلوامہ میں رونما ہوئے جہاں گھریلو پریشانیوں اور دیگر کئی وجوہات کی بناءپر پانچ خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔