مرسی کے حامیوں کی ریلی، امریکہ افراتفری سے باز رہے: سربراہ جامعہ الازہر

قاہرہ (اے ایف پی+ اے این این) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں گزشتہ روز سابق صدر مرسی کے حامیوں اور اخوان المسلمون کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتظر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور اس دوران 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ مصرمیں افراتفری کی حمایت سے گریز کرے۔ مصر نازک دور سے گذر رہا ہے، عالمی برادری کو اس نزاکت کا احساس کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار بان کی مون کے خصوصی معاون جیفری فلٹمن سے ملاقات میں کیا۔ ڈاکٹر احمد الطیب نے مصرکی موجودہ صورت حال میں امریکہ اور بعض دوسرے ملکوں کی تنقید پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد مختار جمعہ اور جامعہ الازھر کے سیکرٹری الشیخ عبدالتواب قطب بھی موجود تھے۔