مرد سب سے پہلے خاتون کی آنکھوں سے متاثر ہوتے ہیں: سروے

لندن (نیٹ نیوز) مرد حضرات پہلی نظر میں کسی خاتون کی آنکھوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ دلچسپ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں سامنے آیا ہے۔ سروے کے مطابق مرد پہلی نظر پر خواتین کی آنکھوں سے متاثر ہوتے ہیں جس کے بعد اس کی مسکراہٹ اور دیگر خصوصیات پر غور کرتے ہیں۔ جسمانی وزن بھی اس سلسلے میں کافی اہمیت رکھتا ہے۔