فرانسیسی کمپنی دنیا کی گہری ترین جگہ خلیج میکسیکو میں گیس پائپ لائن بچھائے گی

پیرس (اے پی پی) فرانس کی کمپنی ٹیک نپ توانائی کمپنی شیل کیلئے دنیا کی سب سے گہری ترین جگہ خلیج میکسیکو میں گیس پائپ لائن بچھائے گی۔ گذشتہ 10 دنوں میں فرانسیسی کمپنی کو ملنے والا یہ دوسرا اہم کنٹریکٹ ہے۔ قبل ازیں سٹون فیلڈ کمپنی کی جانب سے فرانسیسی کمپنی کو سمندر میں 2900 میٹر کی گہرائی میں انفراسٹرکچر کی ترقی کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج میکسیکو میں شیل کا دنیا کا سب سے گہرا فلوٹنگ، پروڈکشن، سٹوریج اور آف لوڈنگ یونٹ کا منصوبہ ہے۔