عالم اسلام مصر میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام رکوائے: علی گیلانی

عالم اسلام مصر میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام رکوائے: علی گیلانی

سرینگر(کے پی آئی)حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اسلامی دنےا سے اپےل کی ہے کہ مصر مےں بے گناہ شہرےوں کا قتل عام رکواےا جائے ۔ اےک بےان مےں انہوں نے مصر کی منتخب حکومت کا خاتمہ کرنے والی فوجی قیادت کو موجودہ دور کے فرعون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی سرزمین صدیوں سے حق وباطل کی کشمکش اور مقابلہ آرائی کے لئے مشہور رہی ہے اور پچھلے زمانے کے فرعون بھی اقتدار میں رہنے کے لئے اسی طرح قوم کے بیٹوں کا قتل عام کرتے تھے۔ جس طرح آج کی تاریخ میں یہاں کی فوجی حکومت اخوان المسلمون کے لوگوں کا صفایا کررہی ہے۔ گیلانی نے مغرب اور ان کے زرخرید ایجنٹوں کو خبردار کیا کہ دنیا ایک اسلامی انقلاب کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے اور مصری فوج جیسی عاقبت اندیش کارروائیوں سے اس میں مزید چند سالوں کی تاخیر تو ہوسکتی ہے۔ البتہ تبدیلی کے اس عمل کو اب کوئی بھی طاغوتی طاقت روک سکتی ہے اور نہ اس سیلاب پر بندھ باندھا جانا کسی کے لئے ممکن ہے۔
علی گیلانی