شوپیاں: بھارتی فوج پر دستی بم کا حملہ، ایک اہلکار زخمی

شوپیاں: بھارتی فوج پر دستی بم کا حملہ، ایک اہلکار زخمی

سری نگر (کے پی آئی) جنوبی کشمیر کے قصبے شوپیاں میں بھارتی فوج پردستی بم کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آڈکھار امام صاحب میں نامعلوم افراد نے ایک گشتی پارٹی پر گرنیڈ دغا جو زوردار دھماکے کے ساتھ سڑک پر پھٹ گیا اس حملے میں فوج کا ایک اہلکارسنجیوکمار زخمی ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگ گئے۔