شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے: امریکہ‘ معائنہ کار

واشنگٹن (رائٹر) امریکہ اور اتحادی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ شامی فورسز نے عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے۔ شامی فورسز نے دمشق کے قریبی علاقوں میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کی یقینی طورپر صدر بشارالاسد نے اجازت دی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں جس سے کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ امریکی صدر اوباما نے گزشتہ روز کہا کہ شامی حکومت کا کیمکل حملہ باعث تشویش واقعہ ہے۔