سعودی عرب : منشیات سمگل کرنے کے جرم میں شام کے شہری کو موت کی سزا دےدی گئی

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کے جرم میں شام کے شہری کو موت کی سزا دےدی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام سے تعلق رکھنے والا منشیات فروش احمد الناومنی بڑی مقدار میں ممنوعہ کیپسول سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔