بیرون ملک کشمیری پاکستان کے استحکام کیلئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں: بیرسٹر سلطان

بیرون ملک کشمیری پاکستان کے استحکام کیلئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں: بیرسٹر سلطان

 اسٹوک آن ٹرنٹ(ثناءنیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے مرکزی رہنماءبیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی بڑی اہمیت رکھتے ہیں بیرون ملک کشمیری پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہمہ وقت اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اسٹوک آن ٹرنٹ میں چوہدری افسر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہدنیا کو یہ باور کراﺅ نگا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔