بھارت: پاکستانی نمائش میں توڑ پھوڑ کرنے والے ہندو تنظیم کے9 کارکن گرفتار

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی شہر احمد آباد میں پاکستانی نمائش میں توڑ پھوڑ کرنے والے ہندو تنظیم کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں منعقد ہونیوالی بھارتی اور پاکستانی مصوروں کے فن پاروں کی نمائش میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے 9کار کنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا گرفتار شدگان میں تنظیم کا ایک عہدیدار بھی شامل ہے۔