بٹگرام: بس گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 18 زخمی

 بٹگرام: بس گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 18 زخمی

بٹگرام (آئی این پی) بٹگرام میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔جمعہ کو پولیس کے مطابق حادثہ اسوقت پیش آیا جب مسافر بس شملائی سے بٹگرام آرہی تھی کہ جیسول کے مقام پر بارش کی پھسلن کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار ہونیوالی بس میں 30 مسافر موجود تھے۔واقعہ کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا۔
بس حادثہ