باغیوں سے امن مذاکرات کیلئے ریفرنڈم کرایا جائے گا: صدر کولمبیا

باغیوں سے امن مذاکرات کیلئے ریفرنڈم کرایا جائے گا: صدر کولمبیا

بگوٹا (اے پی پی) کولمبیا کے صدر جان مغول سنتوس نے کہا ہے کہ باغیوں سے کسی بھی قسم کے امن مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے قومی سطح پر ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ صدر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ ریفرنڈم اس وقت کرایا جارہا ہے جب ملک میں صدارتی انتخابات اور عام انتخابات بالکل قریب ہیں۔واضح رہے کہ کولمبیا میں صدارتی اور عام انتخابات اگلے سال2014ءمیں ہو رہے ہیں۔