امریکی نائب صدر کے بیٹے کا کینسر کا کامیاب علاج‘ ہسپتال سے ڈسچارج

واشنگٹن (آن لائن) امریکی نائب صدر جوئے بائیڈن کے بیٹے کو کینسر کے عارضے کے کامیاب علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیو بائیڈن کو ٹیکساس کے ایک ہسپتال میں کینسر کے عارضے کی تشخیص کے بعد داخل کرایا گیا تھا انہیں مختلف مراحل سے گزرنا پڑا۔