امریکی سپیشل آپریشنز اور سی آئی اے کی ٹیمیں شام میں داخل ہو گئیں : فرانسیسی اخبار

پیرس (اے پی پی) امریکی سپیشل آپریشنز اور سی آئی اے کی ٹیمیں اسرائیلی اور اردنی فوجی دستوں کے ہمراہ بشار الاسد حکومت کے خلاف لڑنے والے جنگجو گروپ کی قیادت کرتے ہوئے شام میں داخل ہو گئیں۔ فرانس کے معروف اخبار ”لی فیگارو“ کے مطابق امریکی، اسرائیلی اور اردنی کمانڈوز جنگجو گروپ کی قیادت کرتے ہوئے ماہ اگست کے وسط سے دمشق کی جانب پیشقدمی کر رہے ہیں۔