امریکہ: بوریت دور کرنے کیلئے 3 نوجوانوں نے آسٹریلوی طالب علم کو قتل کر دیا

واشنگٹن (این این آئی)بوریت دور کرنے کیلئے امریکی شہر اوکلاہوما میں3نوجوانوں نے فائرنگ کر کے آسٹرین طالب علم کو موت کی نیند سلادیا۔پولیس کے مطابق ملزمان بور ہورہے تھے بوریت سے بچنے کےلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 23سالہ آسٹرےلوی طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ سکول کے بک کیپر نے فون پر ریسکیو نائن ون ون کو اطلاع دی۔ 3 نوجوانوں کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔