افغانستان میں شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی فوجی رابرٹ بیلز کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں شہریوں کو قتل کرنے کے جرم میں امریکی فوجی رابرٹ بیلز کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی رابرٹ بیلز نے افغانستان میں 16 افغان شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔