افغانستان : طالبان کا 10 نیٹو ٹینکرز جلانے‘ 8 محافظ ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل (اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ واردک میں طالبان نے نیٹو فورسز کیلئے جانے والے فیول ٹینکرز پر حملہ کرکے 4 ٹینکروں کو آگ لگا دی۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ 10 ٹینکرز کو آگ لگائی اور 8 محافظوں کو ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق فیول ٹینکرز کی سکیورٹی ایک پرائیویٹ کمپنی کی ذمہ داری تھی۔ اس مہینے کے دوسرے ہفتے مغربی صوبے فارحہ میں بھی اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا۔ افغان حکام کے مطابق طالبان کے حملے میں 10 ٹینکرز تباہ جبکہ 8 محافظ مارے گئے۔