بھارتی سماجی رہنما انا ہزارے نے کرپشن کے خلاف قانون سازی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

بھارتی سماجی رہنما انا ہزارے نے کرپشن کے خلاف قانون سازی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انا ہزارےنے دہلی میں اپنے کیمپ میں موجود حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کرپشن کے مسلے کا حل نکالنا چاہیے۔انا ہزارے نے کہا کہ ان کے تین حمایتی حکومتی نمائندوں سے ملے ہیں لیکن اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ڈر ہے کہ اگر کرپشن ختم ہو گئی تو وہ پیسے کہاں سے بٹوریں گے۔انا ہزارے کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال سےانہیں کچھ نہیں ہو گا کیوں کہ وہ طاقت اپنے حامیوں سے حاصل کرتے ہیں۔