میکسیکو کے وسطی علاقے میں تباہ کن زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 286 ہوگئی ہے۔میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زلزلے سے 286 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔286ہلاکتوں میں سے نصف دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہوئیں ۔ جہاں چالیس عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں ہیں ۔حکام نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن اور ملبے تلے دبےافراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔رہائشیوں میں کھانے پینے کی اشیا کی صورت میں دنیا بھر سے اکھٹی کی جانیوالی امداد تقسیم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔عارضی پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم افراد کو خوراک پہنچائی جا رہی ہے ۔19 ستمبر کو جب میکسیکو سات اعشاریہ ایک شدت کے ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا،تومذکورہ شخص نو منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر اپنے گھر میں موجود تھا، جب لمحوں میں عمارت کے ساتھ ساتھ اس کی دنیا ڈھیر ہوگئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38