نیوزی لینڈ : پارلیمنٹ کے باہر خود کو آگ لگانے والا شہری دم توڑ گیا
ویلنگٹن( اے ایف پی) نیوزی لینڈ میں فیملی کورٹ کے خلاف احتجاج کے دوران پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر خود سوزی کر نے والا شہری دم توڑ گےا ۔ نیوزی لینڈ کے پولیس حکام کے مطابق ایک روز قبل ایک شخص نے ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کے باہر اچانک خود کو آگ لگا لی جو شدید جھلسنے کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گیا، خود سوزی کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔
دوسری طرف میڈیا ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے ہاتھ میں پلے کارڈ پکڑا ہوا تھا جس پر فیملی کورٹ کے خلاف اسکے مطالبات درج تھے ۔
نیوزی لینڈ/ شہری