افغانستان کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر جلد دستخط ہو جائینگے: جان کیری
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امید کا اظہار کیاہے کہ افغانستان کے ساتھ باہمی سکیورٹی کے معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مجوزہ سکیورٹی معاہدے کے تحت امریکہ کو 2014ء کے بعد بھی اپنے چند ہزار فوجی افغانستان میں رکھنے کی اجازت ہو گی۔ پیر کو اپنے ایک بیان میںامریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی اتحادی حکومت کا قیام افغانستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کے آئندہ چند روز میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لینے کے بعد سکیورٹی معاہدے پر بھی دستخط کر دیئے جائیں گے۔