کرپشن کیس میں گرفتار سعودی شہزادوں پر امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تفتیش کررہے ہیں جس کے دوران شہزادوں پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کیس میں گرفتار شہزادوں سے تفتیش کے لیے بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں. بلیک واٹر کے اہلکار شہزادوں سے تفتیش کر رہے ہیں جس کے دوران ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔گرفتار سعودی شہزادوں میں ولید بن طلال بھی شامل ہیں، جنہوں نے دنیا کے نامور ترین مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے، وہ شاہ سلمان کے سوتیلے بھتیجے ہیں جن کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ شہزادہ ولید بن طلال پر منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی کے الزامات عائد کیے گئے۔ان افراد کو قید کرنے کے لیے ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کردیا گیا تھا۔تاہم برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی امرا کو الٹا لٹکا کر اور مختلف طریقوں سے تشدد کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال کو بھی الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔گرفتار افراد کو عمر بھر سیلوٹ کرنے والے سعودی اہلکاروں کو جان بوجھ کر ذمہ داری نہیں دی گئی اور سعودی شہزادوں کے لیے جیل قرار دیئے گئے فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر سعودی اور اندر نجی سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔برطانوی اخبار نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ شہزادہ الولید بن طلال کو میٹنگ کا کہہ کر محل بلایا گیا تھا، انہیں رات پونے 3 بجے کمرے سے گھسیٹ کر ہتھکڑی لگائی گئی اور مجرم کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024