تاپی منصوبہ 2018ء تک مکمل کر لیا جائیگا، پاکستان کو 1.3 بلین کیوبک فٹ گیس ملے گی: وزارت پٹرولیم
اسلام آباد(این این آئی)تاپی منصوبہ2018 تک مکمل کر لیا جائے گا، پاکستان کو ایک اعشاریہ تین بلین کیوبک فٹ گیس ملے گی۔ وزارت پیٹرو لیم کے مطابق اشک آباد میں تاپی منصوبے کے رکن ممالک ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔