موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں صدی کے اختتام تک سمندروں کی سطح چار فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے. ماہرین

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں صدی کے اختتام تک سمندروں کی سطح چار فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے. ماہرین

دوہزار سات میں موسمیاتی تبدیلی پراقوام متحدہ کے زیراہتمام تحقیق کے بعد اندازہ لگایا تھا کہ سن اکیس سو تک دنیا بھر میں سمندروں کی سطح سات سے تئیس انچ تک بلند ہوجائے گی۔ اب امریکی نیشنل ریسرچ کونسل نے اقوام متحدہ کے تازہ ترین ڈیٹا کا جائزہ لیا اور قطبین پر برف پگھلنے کی رفتار سے اندازہ لگایا کہ دنیا بھر میں سمندورں کی سطح بلند ہونے کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ امریکی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں صدی کے اختتام تک سمندروں کی سطح میں بیس سےپچپن انچ یعنی تقریباً دو فٹ سے ساڑھے چار فٹ تک بلند ہوسکتی ہے۔