انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور خاتون اول مادام ایریانا ویدودو 26اور 27جنوری کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ صدر ویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔صدر مملکت ممنون حسین انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں سرکاری ضیافت دینگے جبکہ صدر ویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کرینگے، اسکے علاوہ انڈونیشیا کے صدر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کرینگے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی تاریخی اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔انڈونیشیا پاکستان کا آٹھواں بڑا اور آسیان خظے میں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2.1ارب ڈالر سالانہ ہے۔پاکستان انڈونیشین پام آئل کے سب سے بڑے خریداروں میں شامل ہے۔توقع کی جاتی ہے ای ٹی اے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت میں کئی گنا اضا فہ ہوگا۔صدر ویدودو کے دورہ سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجودہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔یاد رہے کہ صدر ویددودو کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا، اس سے قبل صدر سوسیلو بمبانگ نے ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے 2012میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024