اقوام متحدہ کے یمن تنازعے کے حل کےلیے ایلچی اور مزاکرات کار اسماعیل اولد شیخ احمع نے اگلے ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کیا۔ایلچی کے مستعفی ہونے کے بارے میں اقوام متحدہ نے بتایا، تاہم عالمی ادارے نے اس عہدے کی نئی نامزدگی کے بارے میں اگاہ نہیں کیاہے۔ اسماعیل اولد کو اپریل 2015تعینات کیاگیا تھا۔اقوام متحدہ نے بتایاہے کہ اسماعیل اولد گزشتہ ماہ فروری 2018میں کنٹریکٹ کے خاتمے کے بعد اس عہدے پر مزید کام کرنانہیں چاہتے ۔عالمی ادارے کے مطابق اسماعیل نئے نامزدگی تک یمنی عوام کی خواہش کے مطابق تشدد کے خاتمے اور سیاسی استحکام کے لیے سفارتکاری کا ذریعہ استعمال کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024