متحدہ عرب امارات میں ایک مکان میں آگ لگنے کے بعد دھواں پھیل جانے اور دم گھٹنے سے 7بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔اماراتی میڈیا کے مطاق یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز مشرقی ریاست فجیرہ میں پیش آیا ۔ پولیس کے ایک بیان کے مطابق بچوں کی ماں جب بیدار ہوئی تو اس کو گھر میں آگ لگنے کا پتا چلا تھا۔اس کی اطلاع پر فوری طور پر آگ بجھانے والا عملہ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں لیکن ان کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی ساتوں بچے جان کی بازی ہا رچکے تھے۔مرنے والوں میں تین بچے اور چار بچیاں شامل ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024