امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ 2019 کے آخر تک امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا جائے گا ۔گزشتہ روزاسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ فلسطینی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر دوبارہ آئیں . امن صرف مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔تقریر کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ممبران نے یروشلم فلسطین کا دارالحکومت کے بینرز کے ساتھ احتجاج کیا جس کے باعث امریکی نائب صدر کو تقریر روکنی پڑی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024