داڑھی میں موجود بیکٹیریا چہرے کی جلد کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں: برطانوی تحقیق
لندن (آن لائن) برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے داڑھی میں اینٹی بائیوٹک بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسان کو جلدی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ محققین کے خیال میں شیو کرنے سے جلد پر خراشیں لگتی رہتی ہیں جس سے بیکٹیریا کی نشوونما میں مدد ملتی ہے دوسرے الفاظ میں داڑھیاں انفیکشن کیخلاف مزاحمت کرتی ہیں۔