پولیو کو سب سے پہلے ختم ہونا ہے، زیادہ کیس پاکستان میں رپورٹ ہورہے ہیں: بل گیٹس

لندن (این این آئی)گیٹس فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ اگلے 15 سالوں میں غربت میں اتنے بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گی کہ ’انسانی تاریخ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے ایک خط میں دنیا کے سب سے بڑی امدادی ادارے گیٹس فاؤنڈیشن کے اہداف بیان کئے ہیں۔ گیٹس فاؤنڈیشن کے اہداف میں پولیو سمیت چار امراض کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غربت، مرض اور بھوک میں کمی شامل ہیں۔ فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے کہا پولیو کو سب سے پہلے ختم ہونا ہے انہوں نے کہاکہ افریقہ میں گذشتہ چھ ماہ میں پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔ پولیو کے سب سے زیادہ کیسز پاکستان میں رپورٹ ہو رہے ہیں اور حکومت پاکستان یہ جانتے ہوئے کہ پاکستان واحد ملک رہ گیا اس لئے اس کی ساری توجہ اس پر مرکوز ہے اور وہ پوری کوشش کر رہی ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ تین سال تک کوئی کیس سامنے نہ آئے اس لئے پولیو کا خاتمہ 2018ء تک یا ایک دو سال بعد ہو گا۔گیٹس فاؤنڈیشن نے ملیریا کے بارے میں کہا اس بیماری کا خاتمہ اگلے 15 سالوں تک ممکن نہیں۔