تشدد کا استعمال اخلاقی‘ قانونی اور نہ ہی مؤثر ہے: سربراہ امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن (اے ایف پی) صدر اوباما کے امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے لئے نامزد سربراہ ریٹائرڈ ایڈمرل ڈینس بلیئر نے کہا ہے کہ تشدد کا استعمال اخلاقی ہے نہ قانونی اور نہ ہی مؤثر۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی کانگریس پرائیویسی‘ سول آزادیوں کے تحفظ اور مظالم سے انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ کو خوش آمدید کہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ میں اپنی تعیناتی کی تصدیق کے لئے سماعت کے دوران کیا۔