.امریکی وزیر دفاع اردن پہنچ گئے،شاہ عبداللہ سے ملاقات، جیمز میٹس آج ترکی جائیں گے
عمان(این این آئی)امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹِس اردن کے دارالحکومت عَمان پہنچ گئے ۔ وہ آج کل تین ملکی دورے پر روانہ ہیں۔ امریکی وزیر دفاع ترکی اور یوکرائن بھی جائیں گے۔ عَمان پہنچنے کے فوری بعد انہوں نے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ اِس میٹنگ میں دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف جاری لڑائی اور ریفیوجی بحران پر خصوصی گفتگو کی۔