سوڈان کا رواں سال اسرائیل اور افریقی ممالک کی سربراہ کانفرنس روکنے کا اعلان
دوحہ(اے این این)سوڈان نے رواں سال اکتوبر میں اسرائیل اور افریقی ممالک کی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کو روکنے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں متعین سوڈانی سفیر فتح الرحمان علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک افریقی، اسرائیلی سربراہ کانفرنس روکنے کیلئے بھرپور سفارتی کوششیں کررہاہے۔ ہم اس کانفرنس کا انعقاد روکنے کیلئے پرعزم ہیں۔سوڈانی سفیر نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے خرطوم کا موقف واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔